وزیر اعلی پنجاب نےعوام کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عوام کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ۔اجلاس صبح 9بجے ماڈل ٹاؤن میں ہوگا ۔اجلاس میں قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیں گی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے جیل نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بھی اجلاس طلب کر لیا ۔جیلوں میں قیدیوں کیلئے سہولتیں اور فرسودہ نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز اج اسلام آباد بھی جائیں گے ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز وزیر اعظم ہاؤس میں اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز آج مری کا بھی دورہ کریں گے ۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کو مری کے مسائل کے حل کیلئے بریفنگ دی جائے گی۔