پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نشانے پر رکھ لیا، ان کا کہنا تھا، نئی حلقہ بندی کی کوشش میں الیکشن کمیشن کی بدنیتی شامل ہے نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں. پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، الیکشن کمیشن کے تمام ارکان کو گھر بھیج دینا چاہئے . فواد چودھری نے حکومتی کارکردگی کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا، ہم پر جوکر مسلط ہوگئے ہیں،وزیراعظم ایک ماہ میں چوتھے غیر ملکی دورے پر ہیں،ڈالر آج 193پر پہنچ چکا ہے، ایک وزیر خزانہ لندن، دوسرا پاکستان میں بیٹھا ہے، ایک ماہ میں معاشی تباہی پھیر دی گئی، پاکستان میں اس وقت فوری انتخابات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف فرد جرم عائد ہونا ہے جو نہیں ہورہی، حمزہ شہباز نام نہاد وزیراعلیٰ بنے بیٹھے ہیں، کہا جارہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے ،سری لنکا کو دیکھ لیں، پاکستان میں جو احمقانہ تجربہ کیا گیا اس سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے، اگلے 72گھنٹے پاکستان کی معیشت کےلیے بہت اہم ہیں 48گھنٹوں میں اس حکومت کو گھر جاناچاہئے، پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے.