سیالکوٹ جلسہ:عمران خان کے 2 فونز چوری ہو گئے

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پرسوں سیالکوٹ جلسے کے دوران ایک طرف تو جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فونز چوری بھی چوری کر لیے گئے۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ آپ تو بالکل ہی بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز میں سے نہیں ملنا۔