انڈونیشیا: سیاحوں کی بس کو حادثہ ، 14 افرادہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے مغربی جاوا کے شہر میں سیاحوں سے بھری بس پر کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ملک کے دوسرے بڑے شہر سورابایا کو ضلع موجو موجوکرٹو سے ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔ بس میں ڈرائیور اور عملے کے ایک رکن سمیت 31 مسافر سوار تھے ۔ مقامی اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ متاثرین کا تعلق سورابایا کے قریبی گاؤں بینوو سے تھا، جو کہ وسطی جاوا میں تقریباً 400 کلومیٹر دور مشہور سیاحتی مقام پر تعطیلات گزار کر گھر واپس جا رہے تھے۔ قبل ازیں مشرقی جاوا پولیس کے ترجمان نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دیا۔