ہوشیار: حکومت کا موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح بڑھانے پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 2022 اور 2023 کےلیے موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے پر غور کیا جانے لگا۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کی ستائی غریب عوام پر ٹیکسوں میں اضافے کی صورت میں مزید بوجھ ڈالنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا، حکومت آئندہ بجٹ میں موبائل فونز، گاڑیوں، مشینری اور آٹو پارٹس پر ٹیکس بڑھانے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی درآمدپر پابندی عائد کرنے یا ڈیوٹی و ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے علاوہ مشینری اور آٹو پارٹس کی درآمد پر ریگولیٹری میں اضافے اور درآمدی خوراک سمیت دیگر اشیائے تعیشات پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی شرح بڑھائے جانے کا امکان ہے البتہ انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لیے لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر صوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے سمیت دیگر تجاویز زیر غور ہیں۔