خشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئے

خشک سالی میں گھرے صحرائے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس رہے ہیں۔چولستان میں تالاب خشک اورکنوؤں کا پانی بھی کڑوا ہوگیا ہے، دور افتادہ علاقے مصری والا میں خواتین اور چھوٹے بچے ٹینکروں کے ذریعے پینےکا پانی آنےکے منتظر ہیں۔ پانی کی قلت سے مویشیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پائپ لائنوں اور ٹینکرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے۔