صوبے میں امن وامان کی صورتحال :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس،صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور9مئی کے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔آرمی تنصیبات اوراملاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں شرپسندوں کے خلاف مقدمات کے لئےجوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلدازجلد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کے لئے تمام سکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیاگیا۔ ملزموں،سہولت کاروں اورماسٹر مائنڈزتک پہنچنے کیلئے موثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی ۔32مقامات کی جیو فینسنگ کر کے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تصاویراورویڈیوز میں چہرے سے شناخت کیلئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت دی۔ پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنانے کیلئے پروفیشنل طریقے سے کام کریں۔ تمام شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔پروفیشنل اورقانونی لحاظ سے موثر تفتیش مکمل ہونے کے بعد پراسیکیوشن اپنا کام بہتر طریقے سے کرے تاکہ کوئی بھی ذمہ دار بچ نہ پائے۔ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ۔سی سی پی او لاہور۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری قانون۔ سیکرٹریپبلک پراسیکیوشن،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی۔تمام ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے