پاکستان میں لوگوں کو اپنے اظہار کا حق ہے۔امریکا
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں احتجاج اور گرفتاریوں پرکہا ہے کہ کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے،پاکستان میں لوگوں کو اپنے اظہار کا حق ہے، یقین رکھتے ہیں کہ احتجاج اور اظہار رائے بغیر تشدد کے ہونا چاہیے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ احتجاج اور اظہار رائے ایسا ہونا چاہیے جس سے سرکاری ملازمین یا املاک کونقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہئیں، مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔