نجی سکول میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، ایک بچی جاں بحق،5 زخمی
سوات کے علاقے منگلور میں بچیوں کے نجی سکول سنگوٹہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق اور5 زخمی ہوگئیں، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمی بچیاں طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کر دی گئیں،پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا،ڈی پی او سوات شفیع اللہ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے پہنچ کر ریسکیو1122 کے ذریعے زخمی بچیوں کو علاج کی غرض سے سیدوشریف ہسپتال پہنچایا جبکہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں۔