علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔علی امین گنڈاپور اور دیگر ملزمان کی جانب سے ملک محمد فیصل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ سول لائن میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کی۔اس کے علاوہ زرتاج گل اور راجہ بشارت سمیت 10ملزمان کی تھانہ نیو ٹائون کے مقدمے میں ضمانت منظور کی گئی۔