مدینہ منورہ !! نمایندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کہ ڈائریکڑ حج ضیا الرحمن کہ تحت مختلف شعبہ جات حجاج کی خدمات دے رہے ہیں جبکہ شعبہ آمد ورفت میں متعین خالد نے بتایا کہ مدینہ منورہ 33991 حجاج سرکاری حج سکیم کہ تحت آئے جبکہ 22242 حجاج کرام 8 روز عبادت کہ بعد مکہ المکرمہ پہنچ گئے ھیں جبکہ مزید آج جمعہ کو بزریعہ بسوں 1300 حجاج رات گئے تک مکہ پہنچ جائیں گئے شعبہ شکایت سیل میں مجموعی 444 شکایت درج ھوئی صرف 13 شکایات حل طلب ھیں جن پر کام جاری ھے شکایات میں بیگ سامان اور وہیل چیئر کی گمشدگی کی شکایت زیادہ اتی ھیں دوسری جانب حجاج کرام نے مسجد نبوی کی نماز میں اپنی دعاوں کہ ملک و قوم کہ لئے خصوصی دعاوں کا اھتمام بھی کیا ہے۔
مدینہ منورہ کہ ڈائریکڑ حج ضیا الرحمن پاکستان حج مشن کے تحت مختلف شعبہ جات حجاج کی خدمات دے رہے ہیں
May 16, 2025 | 18:56