اسلام آباد ائیرپورٹ پرپی آئی اے کے گلگت جانے والے طیارے کے ایک ٹائرمیں آگ لگنے سے مسافروں نے جان بچانے کے لیے چھلانگیں لگا دیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پروازاسلام آباد سے گلگت جا رہی تھی کہ اچانک طیارے کے ٹائرکوآگ لگ گئی اوراسے ہنگامی طورپررن وے پراتارلیا گیا جبکہ مسافروں نے خوفزدہ ہوکرطیارے سے چھلانگیں لگادیں۔ طیارے میں گورنرگلگت بلتستان بیرسٹرمسعود کوثربھی سوارتھے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کومتبادل پروازکے ذریعے گلگت بلتستان پہنچایا گیا تاہم پی آئی اے کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا، واضح رہے کہ قومی ائیرلائن کی پروازوں میں تاخیراورایسے واقعات کا پیش آنا معمول بن گیا ہے جوکہ مسافروں کی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔