زلزلہ سے متاثرہ خیبر پی کے اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سات سے آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے کے آغاز پرگلگت بلتستان،بالائی کے پی کے، بالائی پنجاب اورکشمیر میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں زلزلے سے متاثرہ کے پی کے اورگلگت بلتستان کےعلاقوں میں موسم جزوی طورپرابرآلود،خشک اورسرد رہے گا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی چار اورسکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا ہے۔