پشاور کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میدان جنگ کا سما ں
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں سے ہاسٹل خالی کرانا پیرا میڈیکس کو مہنگا پڑ گیا ۔ آگ بگولہ پیدا میڈکس ہاسٹل کا قبضے چھڑانے پہنچے تو ڈاکٹروں سے سامنا ہو گیا ۔ پھر کیا تھا ، تو تو میں میں سے پہنچی بات گریبانوں تک ۔ دونوں فریقین گھتما گھتم ہوئے اور علاقہ بن گیا میدان جنگ ۔ایک دوسرے پر خوب پتھراؤ بھی کیا ،کسی کا سر پھٹا تو کسی کی ہڈی ٹوٹی ۔۔۔ دھینا مشتی میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔
پولیس آئی تو ایکشن شروع ہوا ۔ بپھرے افراد کو منشتر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ۔ جس سے وہاں موجود مریضوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا پڑا ۔ پولیس نے غصے میں متنازعہ ہاسٹل بھی سیل کر دیا ۔پیرا میڈیکل سٹاف کے مطابق ان کے ہاسٹلز پر غیر قانونی طور پر قبضہ ہوا ہے۔جبکہ صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے بھی جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری معاملہ حل کرانے کی ہدایت کی ، انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد مشتعل پیرامیڈکس سٹاف نے اپنا احتجاج ختم کر دیا-