بھارت میں کرکٹ سیریزکھیلنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا,بھارت کوپاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کھیلنا ہو گی:شہریارخان

بھارت میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر شہریار خان اپنے موقف پر ڈٹ گئے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دو ہزار سات اور دو ہزار بارہ میں بھارت کا دورہ کیا تھا لیکن اس مرتبہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔شیڈول کے مطابق بھارت کو پاکستان کیساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوم سیریز کھیلنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے تاحال یو اے میں سیریز نہ کھیلنے کی وجوہات نہیں بتائیں ۔ جبکہ آئی پی ایل کے 2014 ایڈیشن کا پہلا مرحلہ وہیں کھیلا گیا تھا۔ چند روز قبل چیئرمین بی سی سی آئی ششانک منوہر نے شہریار خان کو فون پر بھارت میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا ہے