ڈنمارک میں دنیا کے قدیم ترین کرسمس پارک کو آٹھ لاکھ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا
کرسمس کی آمد سے قبل ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ٹی وولی پارک کو آٹھ لاکھ برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، چالیس کلو میٹر رقبے پر پھیلا ٹی وولی دنیا کا قدیم ترین کرسمس پارک ہے جو اٹھارہ سو تینتالیس میں بنایا گیا تھا، گزشتہ برس کرسمس کے موقع پر باغ کی سیر کو کل پینتالیس لاکھ لوگ آئے تھے . ٹی وولی کے ہر درخت پر بارہ سو سے لے کر تین ہزار تک قمقمے نصب کیے گئے ہیں جو ڈنمارک کے کلچر کی عکاسی کرتے ہیں .ٹی وولی اس قدر منور ہے کہ رات کے سائے گہرے ہونے پر پچاس کلو میٹر دور سے باغ کی چمک دمک نظر آ جاتی ہے