چین میں سالانہ عالمی کٹھ پتلی میلے کا انعقاد
چین کے شہر چوآن گزو میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے کٹھ پتلی کے اس عالمی میلے میں چودہ ممالک سے تین سو سے زائد فنکاروں نے شرکت کی، پتلی تماشے کو دیکھنے کیلئے چین سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد نےشہر چوآن گزو کا رخ کیا، جہاں انہوں نے فنکاروں کی پرفارمنسز کو دیکھا اور خوب لطف اٹھایا، میلہ بچوں کیلئے بھی خوب تفریح کا باعث بنا، جس میں فنکاروں نے اپنے اپنے پتلی تماشوں کے ذریعے مختلف کہانیاں بیان کیں۔