گوادر پورٹ افتتاح کے بعد کارگوجہازوں کی آمدورفت جاری

گوادر پورٹ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد پاک بحریہ کی نگرانی میں کارگو جہازوں کی آمدورفت جاری ہے گوادر پورٹ سے کارگو جہاز پاک بحریہ کے جہازوں کی نگرانی میں مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر پورٹ کے باقاعدہ افتتاح کے بعد پاک بحریہ کی نگرانی میں کارگو جہازوں کی آمدورفت جاری ہے کارگو کنٹینرز مرچنٹ ویکاسکو ولنگ اور الحسین پاک بحریہ کے جہازوں کی نگرانی میں مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کی جانب سے روانہ ہو گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ راہداری منصوبہ کی کامیابی کے لیے منصوبہ کے بحری راستوں کی حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔