روحی بانو فانٹین ہاﺅس میں زندگی گزارنے پرمجبورہوگئیں
کراچی(اے این این) پاکستان فلم وڈرامہ انڈسٹری کی ماضی کی خوبرو اداکارہ روحی بانوکا ماضی اور حال شو بزنس کے ستاروں کیلئے زندہ مثال ہیں ۔ اداکارہ اپنی بے ساختہ اور قدرتی اداکاری سے حاضرین کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ آج کسمپرسی کا شکار، لاہور کے بحالی مرکز فانٹین ہاﺅس میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔روحی بانو سے متعلق پاکستانی ڈرامہ و فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ جس آسانی سے سنجیدہ و مشکل کردار ادا کرجاتی تھیں ایسا دیگر اداکاروں کیلئے کہنا مشکل ہے۔وہ نہ صرف ایک اداکارہ بلکہ ایک تعلیم یافتہ اور دو ماسٹرز کی ڈگریوں کی حامل تھیں۔روحی بانو کی ذاتی زندگی ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی جبکہ ان کے بیٹے کی وفات کے بعد وہ مکمل طور پر ذہنی مرض کا شکار ہوگئیں