ناخن میں صحت کے پوشیدہ راز

اکثر ناخنوں کے نچلے حصے پر سفید نشان پڑنے کی وجہ سے لوگ خاصے پریشان ہوتے لیکن انہیں اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انگلیوں پر ان سفید نشانات کا سائنسی نام “Lunula Unguis” ہے اور اس کی واضح ، سفید اور صاف شکل میں موجودگی انسان کی اچھی صحت اور مستقل سرگرمی کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر سفید نشان 8 یا 10 انگلیوں پر موجود ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ مدافعتی نظام اچھی طرح کام کر رہا ہے اور اگر اس کے مقابلے میں یہ داغ ہلکا اور دھندلی صورت میں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس شخص کی صحت اچھی نہیں اور ایسے انسان کو تھکن اور توانائی کی کمی کا احساس ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ بہت سے جسمانی اور نفسیاتی امراض اور غذائی قلت کی صورتوں وغیرہ کا ناخنوں کی شکل، رنگ، حجم اور حالت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر صحت کی عمومی جانچ کرتے وقت ناخنوں کے معائنہ ضرور کرتے ہیں۔