روہنگیا مسلمانوں کو صرف جلایا ہی نہیں گیا ،، بلکہ زندہ انسانوں کے گلے بھی کاٹے گئے
میانمار میں نام نہاد امن کی رکھوالی سوچی کا کالا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ،، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پرامریکی اورایشیائی تنظیموں کی جانب سے لرزہ خیز اور دل دہلا دینے والے انکشافات پر مبنی رپورٹ شائع کر دی گئی ،،جس میں روہنگیا مسلمانوں کو زندہ جلائے جانے اور گلے کاٹنے کے انکشاف کیے گئے ہیں۔۔
رپورٹ کے مطابق نام نہاد انسانیت کی علمبردار برمی حکومت ،سیکیورٹی فورسز اور عام افراد انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی امتیاز کے مرتکب ہوئے،، رپورٹ میں میانمار فورسز کے حملوں میں زندہ بچ جانے والے عینی شاہدین اور امدادی کارکنوں کے بیانات کو شامل کیا گیا ہے،، جس میں لکھا ہے کہ بیک وقت سو سو افراد کو قتل کر کےلاشیں اکٹھی کرکے انہیں آگ لگائی گئی،، اور خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتیاں بھی کی گئیں،،روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور نسل کشی پر برمی حکومت کو پوری دنیا کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا ہے۔۔۔