نیب نے جن اثاثوں کو منجمند کیا وہ فلاحی نوعیت کے ہیں۔ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیب کی جانب سے جن 2 اثاثہ جات کو منجمد کرنے کی استدعا کی گئی وہ فلاحی نوعیت کے ہیں،ان اداروں کے اکاونٹس پہلے ہی منجمد کئے جا چکے ہیں، اس ضمن میں نیب کی کارروائیاں ان فلاحی اداروں کو اپاہج بنانے کے مترادف ہونگی۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے جن 2 اثاثہ جات کو منجمد کرنے کی استدعا کی گئی وہ فلاحی نوعیت کے ہیں۔ ہالیڈے پارک، علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر واقع پلاٹ ہجویری ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔ یہ دونوں پلاٹ 2000 سے سایہ یتیم خانہ کی ملکیت ہیں۔ یہاں قائم 3 منزلہ عمارت میں 92 بچے زیر کفالت ہیں۔ہجویری فاونڈیشن کی ملکیت ایم ایم عالم روڈ پر واقع 92 بی ون عمارت 2003 میں کرائے پر اٹھا دی گئی تھی جس کی رقم سایہ کے زیر کفالت بچوں اور دیگر فلاحی کاموں میں خرچ ہوتی ہے۔ اس ضمن میں نیب کی کارروائیاں ان فلاحی اداروں کو اپاہج بنانے کے مترادف ہونگی۔ یہ یتیم بچوں کے سر سے چادر چھیننے والی بات ہو گی۔