لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ،، وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک میں الیکشنز سینیٹ انتخابات سے پہلے ہی ہو جائیں،، عمران خان سینیٹ الیکشن سے خوفزدہ ہیں،، تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں پھوٹ پڑ چکی ہے،،عمران خان 2013 سے ایک ماہ کے پرمٹ پر حکومت چلا رہے ہیں،، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ ہمیں مودی کا یار اور غدار کہتے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا،، سی پیک ک ثبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی کرائی جارہی ہے ،، حلقہ بندیوں کیلئے 2 سے 3 ماہ درکار ہیں،، حلقہ بندیاں نئی مردم شماری کی روشنی میں کی جائیں گی،، ہر پاکستانی چاہتا ہے ملک کو چلنے دیا جائے ،، پاکستان کی عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دے گی ،، احسن قبول نے مزید کہا کہ بھارت افغان سرحد استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کرتا ہے،، یہ نواز شریف کی دیانتداری ہے کہ انہوں نے بچوں کو احتساب کیلئے پیش کیا،، عدالتی فیصلے کا عالمی سطح پر مذاق اڑایا جا رہا ہے ،،