وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں دادی بوہرہ کمیونٹی کے وفد کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں دادی بوہرہ کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی بھی موجود تھے، وفد نے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ، وفد نے بوہرہ کمیونٹی کی جانب سے تین کروڑ روپے کا چیک چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان ڈیم فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا ، وفد نے وزیر اعظم کو سیف الدین انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے دورے کی دعوت دے دی،اس موقع پر وزیر اعظم نے بوہرہ کمیونٹی کے پرامن کردار اور خصوصا سوشل سیکٹر میں خدمات کو سراہا انہوں نے کہاکہ حکومت بوہرہ کمیونٹی کی فلاحی سرگرمیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے