طاہر داوڑ کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، افغانستان کو سوچنا ہوگا کہ ایسا رویہ کیوں اپنایا گیا. وزیر مملکت شہریار آفریدی
پشاور کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ جو رویہ طورخم بارڈر پر دیکھنے کو ملا تکلیف دہ تھا، افغانستان کو سوچنا ہوگا کہ ایسا رویہ کیوں اپنایا گیا. شہید کی نعش کو جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے حوالے نہ کرنا افسوسناک ہے، شہید کی لاش پر سیاست کھیلی جا رہی تھی، مقصد انتشار پھیلانا تھا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کی میت حوالگی پر جو ہوا وہ افسوسناک ہے، ایک حکومت کا دوسری حکومت سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے, مشترکہ پریس کانفرنس میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کے ساتھ معاملہ سفارتی سطح پر اٹھائیں گے، وزیراعظم کو اجلاس میں معاملے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔