افغان صوبےفراہ میں سکیورٹی فورسزاورطالبان میں جھڑپیں, 47 سکیورٹی اہلکار اور 5 طالبان ہلاک
افغانستان کے صوبوں فراہ، وردک اور تخار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں سینتالیس سکیورٹی اہلکار اور پانچ طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ غزنی صوبے میں بھی امریکی فضائی حملوں میں پانچ عسکریت پسند مارے گئے ۔افغان حکام کے مطابق فراہ کے "بالا بلوک" ضلع میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔