آرمی چیف کا نوشہرہ میں آرمی سروسز کور کادورہ،میجر جنرل مشتاق احمد کو ترقی دے دی گئی
بری فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے آج نوشہرہ میں آرمی سروسزکور کا دورہ کیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے ایک تقریب میں میجر جنرل مشتاق احمد کو آرمی سروسز کور کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک کا بیج لگایا۔