وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزے دورہ پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں 'صیربنی یاس فورم' کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے رہنماوں اور دیگر ممالک کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔