شام میں داعش کےخلاف فضائی حملے میں 105 ہلاک
شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں پچھلے ایک ہفتے میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کم از کم 105 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس امر کی اطلاع جنگ کی نگرانی کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم ی دی۔ادھر شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے کے مطابق داعش کے آخری گڑھ ملک کے مشرق دیہی علاقے دیر الزور کو نشانہ بناکر امریکی قیادت کی طرف سے کئے گئے ہوائی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 80 بچے اور خواتین شامل ہیں۔