صدرپاکستان سے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کی گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جمعہ کو گورنر ہاوس لاہو رمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی امور اور انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صدر مملکت کو پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس سے پہلے صدر مملکت گورنر ہاﺅس لاہور پہنچے تو گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت نے گورنر ہاﺅس کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی۔