ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے انیس پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار
ایف آئی اے اہلکاروں نے ترکی سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ ہونے والے انیس پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گرفتار کرلئے۔ ڈی پورٹ ہونے والے منظور حسین اور امانت علی سمیت مختلف اضلاع کے انیس پاکستانی انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر ترکی گئے تھے جہاں جعلی ویزوں کی وجہ سے ترکی سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں گرفتار کیا اور ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانی ائیر عریبیہ کی فلائٹ جی 9550 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں انہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کرکے تفتیش جاری ہے، ایف آئی اے کے مطابق جلد انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا