دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ ،34ویں قومی سیرت النبی کانفرنس کل ہوگی
نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام34ویں قومی سیرت النبی کانفرنس ومحفل میلاد برائے خواتین 17نومبربروزہفتہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ہوگی۔جس کی صدارت ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی جبکہ سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطا بق کانفرنس2نشستوں پرمشتمل ہوگی،پہلی نشست صبح 9بجے سے 11بجے تک ہوگی جس میںتلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولۖ کیساتھ ساتھ مقامی خواتین تنظیموں کی سربراہان اظہار خیال فرمائیں گی جبکہ دوسری نشست11بجے سے دن1:30بجے تک جاری رہے گی جس میں ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی خطبہ استقبالیہ دیں گی جبکہ مرکزی خطاب اسماء قادری کریں گی، دعاسے قبل جامعہ سراجیہ نعیمیہ سے امسال شعبہ حفظ،تجویدقرآت والتفسیرسے فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں اسنادوانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔