دوست ممالک کے طلباء افسران سمیت نیول سٹاف کالج کے شرکاء کا آئی ایس پی آر کا دورہ
دوست ممالک کے طلباء افسران سمیت نیول سٹاف کالج کے شرکاء نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف عفور نے وفد سے پانچویں جنریشن وارفئیرمیں میڈیا کے کردار پر بات چیت کی،میجرجنرل آصف غفور نے ہائبرڈ تھرٹ،اس کے اثرات، اور معلوماتی آپریشنز کے ذریعے ردعمل کو اجاگر کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کو درپیش چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے جامع قومی ردعمل کے حصے کے طور پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا