حکومت کا 2 روزہ'بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس' منعقد کرنے کا اعلان
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیۖ کے موقع پر دو روزہ بین الاقوامی سیرت النبی ۖ کانفرنس اسلام آباد میں اس ماہ کی بیس اور اکیس تاریخ کو ہوگی۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی ابتدائی نشست کی صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے دوسرے دن اختتامی نشست کی صدارت کریں گے۔