حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہے،خسرو بختیار
منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے اور موثر اقتصادی پالیسیاں مرتب دینے کیلئے پرعزم ہے تاکہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔انہوں نے اسلام آباد میں عالمی بنک کے کنٹری آفس کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا،جہاں ان کا استقبال عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دوست پالیسیاں مرتب اور فلاح وبہبود کے منصوبوں پر عملدرآمد کرکے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔