افغانستان:فراہ صوبے میں طالبان کے حملے،30افغان پولیس اہلکار ہلاک
افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان کے حملوں میں تیس افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں ضلعی پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں یہ ہلاکتیں ضلع "خاکِ سفید" میں مختلف مقامات پرطالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ہوئی ہیں۔طالبان کی جانب سے تقریباً روزانہ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں سرکاری اداروں، تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے ضلع "بالا بلوک" میں تین سکیورٹی چیک پوسٹوں پر بھی قبضہ کر لیا۔