فلسطین نے پاکستان کو دوستانہ فٹ بال میچ میں 1-2 سے ہرادیا
رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ قومی فٹ بال ٹیم کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان فلسطین الکس نصاع نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کو گول کے کئی مواقع ملے لیکن 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔