احتساب عدالت کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنس مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت کی استدعا
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت مکمل کرنے کے لئے مزید وقت مانگا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے خط میں لکھا کہ عدالت عظمی کی طرف سے احتساب عدالت کو دی گئی مہلت کل ختم ہورہی ہے اورمقررہ مدت کے دوران ان ریفرنسز کو نمٹانا ممکن نہیں ہے۔