امریکہ،چین کے درمیان تجارتی معاہدہ جلد متوقع
امریکہ اور چین کے درمیان جلد تجارتی معاہدہ متوقع ہے۔وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری Kudlow نے واشنگٹن میں خارجہ تعلقات کونسل کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مذاکرات کار بذریعہ ٹیلی فون قریبی رابطے میں ہیں۔تاہم انہوں نے ممکنہ معاہدے کے وقت کے بارے میں کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔امریکہ اور چین نے ردعمل میں ایک دوسرے کی مصنوعات پر بارہا محصولات عائد کئے جن کے باعث مالیاتی مارکیٹیں بری طرح متاثر ہوئیں اور 2007-2008ء کے مالی بحران کے بعد سے عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں سب سے زیادہ کمی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔