نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی
سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی کا نام مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور شہباز شریف کے وکلا کی استدعا پر آج سماعت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر 18 نومبر تک سماعت ملتوی کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا اور دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی درخواست کو ناقابل سماعت ہونے کے اعتراض کو مسترد کر دیا تھا۔