ملک بھر میں مزید 19 اموات ، 2128 نئے کیسز رپورٹ
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسزکی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد7 ہزار 160 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے3 لاکھ 59ہزار 032کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 28ہزار 048 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔