مقبوضہ بیت المقدس: یہودی شرپسندوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی
قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا ۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی ،مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کاارتکاب کیا ۔