کراچی :مفتی عبد اللہ پر حملے کا مرکز ی ملزم گرفتار
کراچی میں مفتی عبداللہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔مرکزی ملزم کا نام حارث عرف فرحان ہے، جسے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ مفتی عبداللہ پر حملے کا ایک ملزم پہلے ہی گرفتار ہے۔ ملزم سے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ مفتی عبداللہ پر حملے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے فنڈنگ کی۔ حملے میں ملوث گروہ نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کی۔پولیس کی جانب سے یہ بات واضح نہیں کی گئی کہ ملزم کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔