بارش اور برفباری سے سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردیوں کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔دو روز سے جاری موسلادھار بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ تاہم شمالی علاقہ جات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چترال اور مالم جبہ میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت قلات منفی 06، لہہ منفی 05، کالام منفی 03، دیر، مالم جبہ، کوئٹہ منفی02 ، گوپس اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔