ن لیگ کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان مردان سے گرفتار
اینٹی کرپشن پنجاب نے چونیاں سے مسلم لیگ(ن )کے سابق ایم پی اے احسن رضا خان کو مردان سے گرفتار کر لیا ۔اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق سابق ایم پی اے احسن رضا خان 2 مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ملزم کو جیو فینسنگ کر کے رشکئی انٹرچینج مردان سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم احسن رضا خان اینٹی کرپشن ٹیم کو دیکھ کرگاڑی چھوڑ کرفرار ہو رہے تھے۔احسن رضا خان پر چونیاں میں غیر قانونی کمرشل مارکیٹ اور ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزم نے گورنمنٹ اسپتال کنگن پور کی ایک ایکڑ زمین پر2 دکانیں تعمیر کی تھیں۔