اینٹی کرپشن کی 37 سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی منظوری
لاہور : پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ڈی گوہر نفیس کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پنجاب کا اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن کو بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف فعال کرنےکا فیصلہ کیا گیا، قبضوں ، مختلف پراجیکٹس میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 37سیاستدانو ں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ، جس میں رانا ثناءاللہ، رانا مشہود ، خواجہ آصف، رانا مبشر کے نام شامل ہیں۔