گلگت بلتستان نے مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا۔ فیاض چوہان
پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان نے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔ گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ گذشتہ دو ادوار میں دونوں جماعتوں نے کھوکھلے دعوئوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔