صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نمائندگی مسترد کر دی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نمائندگی مسترد کر دی، بیوہ کو منافع کے ساتھ انشورنس رقم دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف کے خلاف وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔صدر نے انشورنس کمپنی کے بیماری چھپانے کی بنیاد پر انشورنس رقم نہ دینے کے عذر کو مسترد کردیا۔ وفاقی محتسب نے انشورنس کمپنی کو شوہر کی وفات پر بیوہ کو انشورنس کلیم کی معقول رقم دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ جسکے تحت انشورنس کمپنی نے معمولی بنیادوں پر بیوہ کو رقم دینے سے انکار کیا گیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا پالیسی دیتے وقت بیماری کی چھان بین کرنے کی ذمے داری انشورنس کمپنی پر لاگو ہوتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا انشورنس کمپنی تصفیے کی تاریخ تک منافع کے ساتھ بیوہ کو رقم کی ادائیگی کرے۔