شبلی فراز کا سیدمراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیک خواہشات کا اظہار
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعاگو ہیں کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جلد صحت یاب ہوں اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔