گلگت بلتستان کے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا: بلاول بھٹو زرداری

گلگت میں آر او آفس کے سامنے انتخابی نتائج کے خلاف پیپلزپارٹی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلزپارٹی اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ ووٹ کے محافظوں نے حکومت کا ساتھ دے کر اپوزیشن کو ہرایا۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں صفر ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر عوام کی طرف سے دباؤ ہے۔ حق نہ ملا تو ہمارا رخ اسلام آباد کی طرف ہوگا۔ ہمیں سخت پوزیشن لینے پر مجبور نہ کیا جائے۔